• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ، پی ٹی آئی کے 30ملزمان کا 5روزہ جسمانی ریمانڈ

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کے تیس ملزمان کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 68 ملزمان کو مقدمہ سے ڈسچارج جبکہ تین کو جوڈیشل کر دیا۔ تھانہ وارث خان کی پولیس نے 28ستمبر کو تحریک انصاف کی کال پر احتجاج کرنے پر اراکین صوبائی اسمبلی اسد عباس اور تنویر اسلم کے علاوہ تحریک انصاف کے رہنماؤں سیمابیہ طاہر، شہریار ریاض، اعجاز خان عرف جازی خان، راجہ راشد حفیظ، کرنل (ر) اجمل صابر، عالیہ حمزہ، چوہدری امیر افضل اور عمر تنویر بٹ سمیت پی ٹی آئی کے 57 رہنماؤں وکارکنوں کے علاوہ نامعلوم افراد کیخلاف دہشت گردی سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔گزشتہ روز پولیس کی رپورٹ پر عدالت نے 61ملزمان کو ڈسچارج کر دیا ۔ عدالت نے سات ملزمان کو وکلاء کی بحث سننے کے بعد ڈسچارج کر دیا۔
اسلام آباد سے مزید