• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس اسلام آباد کے فواروں کو فعال کرنے کا فیصلہ

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اسلام آباد کے طویل المدتی بیوٹفیکیشن پلان کے حوالے سے اجلاس ہوا۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد کی مستقل خوبصورتی کے لئے سی ڈی اے کی صلاحیتوں اور استعداد کار کو مزید بڑھایا جائے۔ اس ضمن میں اسلام آباد کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے یونیورسٹی کے طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جائے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد کے تمام فواروں کو فعال کیا جائے۔
اسلام آباد سے مزید