• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کو وراثتی حق سے کسی صورت محروم نہیں کیا جاسکتا، خاتون محتسب پنجاب

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) خاتون محتسب پنجاب نبیلہ حاکم علی خان نے راولپنڈی کے ریجنل آفس میں وراثتی جائیداد اور ہراساں کرنے کے کیسز کی سماعت کی۔ انہوں نے راولپنڈی اور گردونواح سے آنے والی خواتین کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے احکامات بھی جاری کئے۔ صوبائی خاتون محتسب نے کہا کہ خواتین کو وراثتی حق سے کسی صورت محروم نہیں کیا جاسکتا۔پنجاب میں خاتون محتسب کے 9 ریجنل دفاتر کام کر رہے ہیں اور ضلعی سطح پر بھی خاتون محتسب کے دفاتر جلد قائم کئے جا رہے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید