• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنڈی ٹیسٹ، انگلینڈ کے 267رنز پاکستان نے 3وکٹ پر 73رنز بنا لئے

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر،سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے پہلی اننگز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 73رنز بنالئے۔ پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق اور صائم ایوب 14اور 16رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کامران غلام 3رنز بنا کرپویلین واپس لوٹے۔دن کے اختتام پر پاکستانی کپتان شان مسعود 16جبکہ سعود شکیل 16 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔اس سے قبل انگلینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 276 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔اسپنر ساجد خان نے 6جب کہ نعمان علی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
اسلام آباد سے مزید