• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری 6 گاڑیوں، 32 موٹر سائیکلوں، 45 موبائل فونز سے ہاتھ دھو بیٹھے

اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) جڑواں شہروں میں ڈکیتی، سرقہ بالجبر ، سٹریٹ کرائم،نقب زنی اور چوری کی 103 وارداتوں میں نقدی ، زیورات ، دیگر قیمتی سامان کے علاوہ ، 6 کاریں ، 32 موٹر سائیکل، 45 موبائل فون ا ڑا لئے گئے، دو موٹر سائیکل ،17موبائل فونز اور نقدی اسلحہ کی نوک پر جبکہ14 موبائل فونز جھپٹا مار کر چھین لئے گئے۔ 34گھروں کے تالے ٹوٹ گئےاور چور لاکھوں کی نقدی اور زیورات کے علاوہ دیگر قیمتی گھریلو سامان لے اڑ ے۔وفاقی دارالحکومت میں چار گاڑیاںاور 12 موٹر سائیکل چوری ہوئے ۔ ایک موٹر سائیکل اوردو موبائل اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی جبکہ 12 گھروں کے تالے ٹوٹ گئے ۔ تھانہ روات کے علاقے فیز سیون میں کریم کے 29 لاکھ روپے چوری ہو گئے۔ٹیکسلا کے علاقے میںصابرہ بتول کے 16 لاکھ روپے کے زیورات اور نقدی ، تھانہ صادق آباد کے علاقے ڈھوک پراچہ میںعثمان دہرانی کا ساڑھے پانچ لاکھ روپے کا کیٹرنگ کا سامان چوری ہو گیا۔ تھانہ ائر پورٹ کے علاقے شاہ فیصل کالونی میںسرور رفیق سے 14 لاکھ روپے مالیت کا سونا اور موٹر وے پر تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں حضرت اللہ سے 8 لاکھ روپے چھین لئے گئے ۔
اسلام آباد سے مزید