• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتہ کارکن کی نماز جنازہ میں ایم کیو ایم رہنماؤں پر کارکنان برہم

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے کارکن وسیم راجو کی نماز جنازہ میں عامر خان و دیگر رہنماؤں پر کارکنان نے برہمی کا اظہار کیا۔

ایم کیو ایم کے کارکنان نے رہنماؤں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کارکنان کی لاشیں مل رہی ہیں، لاپتہ کارکنان بازیاب نہیں ہو رہے۔

مشتعل کارکنان نے رہنماؤں سے شکوہ کیا کہ ایم کیو ایم آخر پھر حکومت کا حصہ کیوں ہے؟

دوسری جانب نواب شاہ سے لاش ملنے کے بعد ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکن عابد عباسی کی نماز جنازہ کراچی میں ادا  کردی گئی۔

وفاقی وزیر فیصل سبزواری، رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر وسیم اختر اور کامران ٹیسوری سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

 وسیم اختر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف صاحب کراچی کو مزید لاشیں مت دینا، اب اگر لاش ملی، لاپتہ کارکنان بازیاب نہیں ہوئے تو پھر اپنی حکومت خود سنبھالنا۔

 رہنما ایم کیو ایم کا مزید کہنا تھا کہ رابطہ کمیٹی اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید