گھارو( نامہ نگار) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے کیلئے ٹھٹھہ پہنچ کر مختلف امدادی کیمپوں اور صحت مراکز کا اچانک دورہ کرکے تمام صورتحال کا جائزہ لیا اور کہاکہ متاثرین کی تعداد زیادہ ہونے سے خیمے کم پڑ گئے، وفاقی حکومت سے مزید خیموں اور دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے بات چیت کی گئی ہے۔ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ پیر پٹھو کے قریب ایک امدادی کیمپ پہنچے اور لوگوں سے سہولیات اور درپیش مسائل کے متعلق معلومات حاصل کی۔