پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے افغان طالبان اور کالعدم ٹی ٹی پی سے متعلق بڑا انکشاف کردیا۔
اپنے بیان میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کونسل (این ایس سی) اجلاس میں ایک اعلیٰ عہدیدار کا قیاس تھا افغان طالبان پاکستان سے بھتے اور دیگر ذرائع سے سالانہ 20 کروڑ ڈالر اینٹھتے ہیں۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ کیا کالعدم ٹی ٹی پی کے ہاتھ افغان طالبان کے ساتھ جڑے ہوئے نہیں؟
پی پی رہنما نے کہا کہ ہمارے فوجیوں اور شہریوں کے قتل میں ان کی ملی بھگت کو نظر انداز کیوں کریں؟