• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ڈینگی کے باعث اسکولوں میں اسمبلی، پی ٹی سیشن 1 ماہ کیلئے معطل

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کمشنر کراچی نے ڈینگی اور ملیریا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر کراچی کے اسکولوں کے لیے ایس او پیز جاری کر دیے۔

کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ان  ایس او پیز کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی اسکولوں پر ہو گا۔

تمام اسکولوں میں اسمبلی اور پی ٹی سیشن کو ایک ماہ کے لیے معطل کر دیا گیا ہے، اسکولوں میں طلباء فل آستین کی شرٹس پہنیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسکول مستقل بنیادوں پر ڈینگی اور ملیریا اسپرے کرانے کے پابند ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں ہدایت دی گئی ہے کہ تمام اسکول ملیریا اور ڈینگی کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد کریں۔

واضح رہے کہ کراچی میں رواں سال ڈینگی کے 4676 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، شہر میں رواں سال 11 افراد ڈینگی کے باعث انتقال کر چکے ہیں۔

صحت سے مزید