• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شگفتہ اعجاز کا نیا فوٹو شوٹ دیکھ کر ساتھی اداکار بھی حیران

شگفتہ اعجاز— فائل فوٹو
شگفتہ اعجاز— فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز کا نیا فوٹو شوٹ دیکھ کر مداحوں کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھی اداکار بھی حیران رہ گئے۔

شگفتہ اعجاز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے فوٹو شوٹ کی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں اداکارہ کو پہچاننا بہت ہی مشکل ہے کیونکہ وہ ناصرف خوبصورت اور دلکش نظر آ رہی ہیں بلکہ کافی کم عمر بھی لگ رہی ہیں۔

شگفتہ اعجاز کی ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

اداکارہ عائشہ خان نے ان تصاویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’شگفتہ آپا، آپ بہت شاندار لگ رہی ہیں‘۔

شگفتہ اعجاز کی ان تصاویر کی تعریف کرتے ہوئے شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ زینب شبیر نے کمنٹ سیکشن میں لکھا ہے کہ’کوئی تو روک لو‘۔

اداکار عمران اشرف نے ان تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’اب آپ اتنی پیاری لگیں گی تو چوہدری اینڈ سنز کا کیا قصور ہے‘۔

اس کے علاوہ کچھ سوشل میڈیا صارفین شگفتہ اعجاز کو اتنی عمر ہونے کے باوجود بھی اپنے آپ کو فِٹ رکھنے پر سراہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید