• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکہ الزبتھ سپردخاک، تابوت سینٹ جارج چیپل کے نیچے شاہی والٹ میں اتارا گیا

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ آخری آرام گاہ منتقل،7دہائیوں پر مشتمل تاریخی عہد کا جذبات اور شان و شوکت کے ساتھ اختتام ہوگیا، شاہی گھرانے کے افراد کی موجودگی میں ونزر کاسل کے کنگ جارج ششم میموریل چیپل میں آخری رسومات ادا کی گئی۔

ملکہ الزبتھ اپنےآنجہانی شوہر شہزادہ فلپ، والد جارج ششم، کوئن مدر اور شہزادی مارگریٹ سے جا ملیں، ملکہ کا تابوت سینٹ جارج چیپل کے نیچے قائم رائل والٹ میں اتارا گیا۔

تابوت شاہی جلوس میں ویسٹ منسٹر پیلس سے ویسٹ منسٹر ایبی تک لایا گیا، تاریخی چرچ ویسٹ منسٹر ایبی میں دعائیہ تقریب میں دو ہزار افراد شریک ہوئے، دعائیہ تقریب کے بعد شاہ چارلس نے ملکہ کے پرچم کو تابوت پر رکھا۔

لارڈ چیمبرلینLord chamberlain نے اپنی سرکاری چھڑی توڑ کر تابوت پر رکھ دی۔

خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے دنیا بھر سے آئے سربراہان مملکت، اہم شخصیات، برطانیہ کے سینئر سیاستدان اور سابق وزرائے اعظم بھی موجود تھے، پاکستان کی نمائندگی وزیرِاعظم شہباز شریف نے کی، تقریب کے اختتام پر دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، برطانوی ترانہ بجایا گيا۔

شاہ چارلس سوم اور شاہی خاندان کے دیگر افراد چیپل سے باہر آگئے، ملکہ الزبتھ کے انتقال پر آخری رسومات اور عوامی سوگ اختتام پذیر ہوگیا۔

شاہی والٹ ماضی کے کئی برطانوی بادشاہوں کی آخری آرام گاہ ہے، شاہی والٹ میں ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ بھی دفن ہیں۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات ویسٹ منسٹر ایبے میں ہوئیں۔ ملکہ کی آخری رسومات میں امریکا، کینیڈا، فرانس سمیت دنیا بھر سے تقریباً 500 معززین شرکت کر رہے ہیں۔

سابق برطانوی وزرائے اعظم جان میجر، ٹونی بلیئر، گورڈن براؤن، ڈیوڈ کیمرون، تھریسا مے اور بورس جانسن بھی شریک ہیں۔

ملکہ برطانیہ کے تابوت کو رائل نیوی کی سرکاری گن کیرج میں ویسٹ منسٹر ہال سے ویسٹ منسٹر ایبے لایا گیا۔

شاہ چارلس سوم، شہزادہ ولیم، ہیری گن کیرج کے پیچھے پیدل چل رہے تھے۔

ویسٹ منسٹرایبے میں دعائیہ سروس ڈین آف ویسٹ منسٹر ڈیوڈ ہوئلے نے کرائی۔

آرچ بشپ آف کینٹبری جسٹن ویلبی نے Sermon دیا، دعائیہ سروس میں ملکہ برطانیہ کے لئے خصوصی طور پر تیار کردہ دعائیہ گیت گائے گئے۔

دعائیہ تقریب کے اختتام پر بگل بجایا گیا، جس کے بعد ملک بھر میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

دو منٹ کی خاموشی کے بعد قومی ترانے کے ساتھ ہی دعائیہ سروس کا اختتام ہوا۔

دعائیہ سروس کے بعد ملکہ کا تابوت ویسٹ منسٹر ایبے سے لندن کے ہائیڈ پارک کارنر میں واقع ولنگٹن آرچ لے جایا جائے گا۔

ملکہ کے تابوت کو لے جانے والی گن کیرج کے پیچھے پیدل چلنے والے شاہی خاندان کی قیادت شاہ چارلس سوم کریں گے۔

ولنگٹن آرچ پہنچنے کے بعد ملکہ کے تابوت کو تدفین کیلئے ونڈسر کیسل لے جایا جائے گا۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کے دوران دعائیہ سروس کا اختتام کے قریب بگل بجایا گیا جبکہ آخر میں قومی سطح پر 2 منٹ کے لیے خاموشی اختیار کی گئی۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کا آغاز ہوگیا ہے۔ آخری رسومات ویسٹ منسٹر ایبے میں ادا کی جا رہی ہیں۔

ویسٹ منسٹر ایبے میں دعائیہ سروس ڈین آف ویسٹ منسٹر ڈیوڈ ہوئلے نے کروائی۔

مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ملکہ کا تابوت ویسٹ منسٹر ایبے پہنچ گیا ہے۔


ملکہ کا تابوت توپ گاڑی سے ویسٹ منسٹر ہال سے  ویسٹ منسٹر ایبے تک لایا گیا۔ / تصویر بشکریہ برطانوی میڈیا
 ملکہ کا تابوت توپ گاڑی سے ویسٹ منسٹر ہال سے  ویسٹ منسٹر ایبے تک لایا گیا۔ / تصویر بشکریہ برطانوی میڈیا

ملکہ کا تابوت توپ گاڑی کے ذریعے  ویسٹ منسٹر ہال سے ویسٹ منسٹر ایبے تک لایا گیا۔

 ملکہ کےتابوت کو رائل نیوی کی سرکاری گن کیرج میں لایا گیا ہے۔

جس کے پیچھے بادشاہ چارلس سوم کی قیادت میں  شہزادی این، شہزادہ اینڈریو، شہزادہ ایڈوڈ اور ان کے پوتے شہزادہ ولیم اور ہیری بھی موجود تھے۔

بادشاہ چالس سوم سمیت ملکہ کے تینوں بچے اور پوتے ملکہ کے جنازے کے پیچھے ویسٹ منسٹر ایبے پہنچے۔ / تصویر بشکریہ برطانوی میڈیا
بادشاہ چالس سوم سمیت ملکہ کے تینوں بچے اور پوتے ملکہ کے جنازے کے پیچھے ویسٹ منسٹر ایبے پہنچے۔ / تصویر بشکریہ برطانوی میڈیا

ملکہ کے جنازے میں شہزادہ ولیم فوجی یونیفارم جبکہ شہزادے ہیری سیاہ لباس میں موجودہ ہیں۔ / تصویر بشکریہ برطانوی میڈیا
ملکہ کے جنازے میں شہزادہ ولیم فوجی یونیفارم جبکہ شہزادے ہیری سیاہ لباس میں موجودہ ہیں۔ / تصویر بشکریہ برطانوی میڈیا

 ملکہ کنسورٹ کمیلا پارکر بولز  شاہی خاندان سمیت ویسٹ منسٹر ایبے پہنچ گئیں۔

ملکہ کنسورٹ کمیلا پارکر بولز شاہی خاندان سمیت ویسٹ منسٹر ایبے پہنچ گئیں۔ / تصویر بشکریہ برطانوی میڈیا
ملکہ کنسورٹ کمیلا پارکر بولز شاہی خاندان سمیت ویسٹ منسٹر ایبے پہنچ گئیں۔ / تصویر بشکریہ برطانوی میڈیا

برطانوی میڈیا ذرائع کے مطابق ویسٹ منسٹر ایبے میں دنیا بھر سے آئے ہوئے غیر ملکی سربراہان مملکت، شاہی خاندان کے افراد موجود ہیں۔

شہزادی کیٹ مڈلٹن تینوں بچوں کے ہمراہ ویسٹ منسٹر ایبے پہیچ گئیں۔ / تصویر بشکریہ برطانوی میڈیا
شہزادی کیٹ مڈلٹن تینوں بچوں کے ہمراہ ویسٹ منسٹر ایبے پہیچ گئیں۔ / تصویر بشکریہ برطانوی میڈیا

ملکہ الزبتھ دوم کی تیسری کزن اور ڈنمارک کی ملکہ مارگریتھ  ملکہ کے جنازے کے دوران بادشاہ چارلس سوم کے سامنے بیٹھی ہیں۔

ملکہ ڈنمارک مارگریتھ کی ملکہ الزبتھ دوم کے جنازے میں شرکت۔ / تصویر بشکریہ برطانوی میڈیا
ملکہ ڈنمارک مارگریتھ کی ملکہ الزبتھ دوم کے جنازے میں شرکت۔ / تصویر بشکریہ برطانوی میڈیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا، فرانس، کینیڈا کے صدور بھی ویسٹ منسٹر ایبے میں موجود ہیں۔

سابق وزیر اعظم بورس جانسن اپنی اہلیہ کیری کے ہمراہ ویسٹ منسٹر ایبے پہنچے۔ / تصویر بشکریہ برطانوی میڈیا
سابق وزیر اعظم بورس جانسن اپنی اہلیہ کیری کے ہمراہ ویسٹ منسٹر ایبے پہنچے۔ / تصویر بشکریہ برطانوی میڈیا

نائب چینی صدرکی قیادت میں چینی وفدب ھی ویسٹ منسٹرایبے پہنچ گیا۔

سابق برطانوی وزرائے اعظم جان میجر، ٹونی بلیئر، ورڈن، گورڈن براون، ڈیوڈ کیمرون، تھریسامے، بورس جانسن بھی آخری رسومات میں شرکت کے لیے ویسٹ منسٹرایبے پہنچ گئے۔ 

ڈیوڈ کیمرون، گورڈن براؤن اور جان میجر کے ہمراہ ویسٹ منسٹر ایبے میں داخل ہو رہے ہیں۔/ تصویر بشکریہ برطانوی میڈیا
ڈیوڈ کیمرون، گورڈن براؤن اور جان میجر کے ہمراہ ویسٹ منسٹر ایبے میں داخل ہو رہے ہیں۔/ تصویر بشکریہ برطانوی میڈیا

دنیا بھر سےتقریبا 500 معززین ملکہ کی آخری رسومات میں شریک ہونگے۔

ملکہ الزبتھ دوم کی وفات 70سالہ دورِ حکمرانی کا خاتمہ

ملکہ الزبتھ دوم کی وفات سے برطانوی تاریخ کے طویل ترین ستر سالہ دورِ حکمرانی کا خاتمہ ہو گیا۔ 

ملکہ کے تابوت کو ویسٹ منسٹر ہال سے ویسٹ منسٹر ایبے تک رائل نیوی کی سرکاری گن کیرج میں لایا گیا۔ 

شاہی خاندان کے سینئر اراکین، جن میں نئے بادشاہ چارلس سوم ، ان کے بیٹے شہزادہ ولیم اورشہزادہ ہیری ، گن کیرج کے پیچھے پیدل چلتے ہوئے آئے۔

جلوس کے راستے پر رائل نیوی اور رائل میرینز تعینات کی گئیں ہیں۔

تینوں مسلح افواج کی نمائندگی کرنے والا گارڈ آف آنر رائل میرینز بینڈ کے ہمراہ آیا۔

شاہی رسومات پر کتنے رقم خرچ ہوگی؟

شاہ چارلس کی تاجپوشی اور ملکہ کی آخری رسومات پر تقریباً 6 بلین پاؤنڈ خرچ ہوں گے۔ 

کئی اہم امور پر تبدیلیاں ہوں گیں، جن پر اربوں ڈالر کے اخراجات آئیں گے۔

شاہی خاندان کی روسومات آنے والے تمام اخراجات برطانوی حکومت برداشت کرئے گی۔

ملکہ الزبتھ دوم کی زیر ملکیت 300 کے قریب قیمتی زیورات تھے جن میں سے ویلش گولڈ ویڈنگ بینڈ اور پرل ایئررنگ بھی ان کے ساتھ دفن کیے جائیں گے۔



بین الاقوامی خبریں سے مزید