• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری مداح مجھے اپنے بوائے فرینڈز سے زیادہ پیار کرتی ہیں، بھارتی گلوکار کا دعویٰ

تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام

بھارتی اُبھرتے گلوکار و موسیقار انوو جین نے کہا ہے کہ میری خواتین پرستار مجھے اپنے بوائے فرینڈز سے بھی زیادہ پیار کرتی ہیں۔

27 سالہ انوو جین نے حالیہ انٹرویو کے دوران اپنے ہٹ ہونے والے گانوں اور بڑھتی ہوئی مقبولیت سے متعلق بات کی ہے۔

انوو نے اپنے تازہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ اب اکیلے نہیں رہے ہیں، اُن کی زندگی میں کوئی خاص انسان آ چکا ہے، انہوں نے  دعویٰ کیا ہے کہ اُن کی مداح اُنہیں اپنے بوائے فرینڈز سے بھی زیادہ چاہتی ہیں۔

انوو جین کے مطابق اُن کے گانے لوگوں میں دراڑ پیدا کرنے کے بجائے اکٹھا کر رہے ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ جب بھی میرا کوئی نیا گانا آتا ہے تو نوجوان اِسے اپنے ہمسفر کے ساتھ شیئر کرتے ہیں، لوگ میرے گانوں کا انتظار کرتے ہیں اور میری پرستار خواتین کو میری لکھی ہوئی شاعری بہت پسند آتی ہے، وہ اپنے بوائے فرینڈز سے بھی زیادہ مجھے چاہتی ہیں شاید اس لیے کہ میں اُن کے جذبات کی ترجمانی کرتا ہوں۔

انہوں نے اپنے انٹرویو کے دوران اپنے میوزک سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ میرے تمام گانوں کے پیچھے ایک کہانی ہے اور وہ سب میری ہی کہانیاں ہیں، میرا گانا ’مذاق‘ محبت کی بات کرتا ہے،  یہ گانا ایک ذاتی تجربے پر مبنی ہے، لیکن شاید ابھی اس سے متعلق مزید معلومات شیئر کرنا قبل از وقت ہو جائےگا۔

واضح رہے کہ انوو جین ناصرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی نوجوان نسل کے پسندیدہ گلوکار ہیں، جین کے گانوں بارشیں، گُل، اوشین اور الگ آسمان نے بے حد شہرت حاصل کی۔

انوو جین کے گانوں کو مدھم اور سریلا ہونے کے سبب اکثر انٹرنیٹ صارفین اپنی ٹک ٹاک ویڈیوز میں استعمال کرتے نظر آتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید