پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج شام نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، انگلینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
سات ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کی، گرین شرٹس کے بولرز 159 رنز کا ہدف بچانے میں ناکام رہے۔
مہمان ٹیم کے ایلکس ہیلز اور ہیری بروکس کے سامنے بولرز بے بس دکھائی دیے۔
دوسرے ٹی ٹوئنٹی سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں نے پریکٹس کے بجائے آرام کو ترجیح دی، کھلاڑیوں نے ورچوئل گالف اور ٹینس کھیلنے میں وقت گزارا۔
قومی کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ وہ ورلڈ کپ سے پہلے مختلف کامبی نیشن آزمانا چاہتے ہیں، لہذا دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیاں بھی کی جاسکتی ہیں لیکن حتمی فیصلہ میچ سے قبل ہوگا۔