گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گرمی کی شدت کی وجہ سے مخیر افراد نے جگہ جگہ ٹھنڈے پانی کے فلٹر لگوانے کا کام تیز کر دیا ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ گرمی کی شدت اور رمضان المبارک کی آمد کی وجہ سے مخیر افراد جگہ جگہ فلٹر پلانٹ اور بعض افراد ٹھنڈے کولرز لگوارہے ہیں تاکہ مسافر ٹھنڈا پانی پی سکیں۔ علاوہ ازیں بعض افراد نے مختلف سڑکوں پر گھوڑوں ، گدھوں کیلئے بھی ٹھنڈے پانی کی ہودیاں بنوانا شروع کر دیں ہیں تاکہ تانگہ ریڑھا وغیرہ کے گھوڑے ،گدھے پانی پی سکیں۔