• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئرلینڈ: ڈاکٹروں نےخاتون کے پیٹ سے 55 بیٹریاں نکال لیں

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

آئرلینڈ میں ڈاکٹروں نے حال ہی میں ایک 66 سالہ خاتون کی آنتوں اور پیٹ سے 50 سے زیادہ سیل بیٹریاں نکالیں۔

رپورٹ کے مطابق خاتون کا علاج ڈبلن کے اسپتال میں ابتدائی طور پر تقریباً 55 بیٹریوں کو نگل جانے کے بعد کیا گیا۔

خاتون کے ایکسرے سے اس کے جسم میں بیٹریوں کے موجود ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔

ابتدائی طور پر ڈاکٹروں نے خاتون کے جسم سے قدرتی طور پر بیٹریاں نکلنے کا انتظار کیا تاہم ایک ہفتے کی مدت میں خاتون 5 بیٹریاں قضائے حاجت کے دوران جسم سے نکالنے میں کامیاب رہی۔

تاہم اگلے تین ہفتوں کے دوران لیے گئے ایکسرے سے معلوم ہوا کہ زیادہ تر بیٹریاں اب بھی پیٹ میں ہی موجود ہیں جس کی وجہ سے خاتون کے پیٹ میں درد ہونے لگا۔

بعد ازاں ڈاکٹروں نے آپریشن کے ذریعے تقریباً 46 سے زائد بیٹریاں خاتون کے پیٹ سے نکالیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید