• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیس احمد کا سابقہ گرل فرینڈ طلولہ سے متعلق کیا کہنا ہے؟

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستانی نژاد برطانوی فلمساز، فوٹو گرافر اور ہدایتکار قیس احمد نے سابقہ گرل فرینڈ برطانوی ماڈل طلولہ مائر سے متعلق نیا بیان جاری کیا ہے۔

قیس احمد نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک بیان شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ ’ میں طلولہ سے پیار کرتا تھا‘ ۔

قیس احمد نے مزید لکھا کہ جو مجھ سے پوچھ رہے ہیں میں طلولہ کے ساتھ اتنے عرصے تک کیوں رہا تو میں اُنہیں بتانا چاہتا ہوں کہ میں طلولہ مایر سے پیار کرتا تھا، اس سے رشتے کے دوران بھی میں نے اس کی کئی غلطیوں کو نظر انداز کیا تھا جیسے کہ بدسلوکی، سنگین ردعمل اور منشیات کے استعمال کے سبب پاگل پن وغیرہ۔

قیس احمد کا مزید کہنا ہے کہ میں نے اپنے اندر ہمیشہ طلولہ کے لیے ہمدردی محسوس کی، مجھے اچھی طرح معلوم ہے کہ طلولہ کو کیا چاہیے کیوں کہ اس نے کئی بار مجھ سے پیسے مانگے، میرا اس سے پہلے بھی ذہنی مریض افراد سے واسطہ پڑ چکا ہے، ایسا لگتا ہے کہ طلولہ اپنے برے رویے کی خود نمائش کرتی ہے۔

قیس کا صارفین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھنا تھا کہ اگر آپ واقعی طلولہ کی حمایت کرتے ہیں تو میری آپ سے گزارش ہے کہ اس کے رویے کی حوصلہ افزائی نہ کریں جب تک کہ ذہنی معالجین اس کا چیک اپ نہ کر لیں۔

واضح رہے کہ آئمہ اور قیس کی جانب سے آنے والے بیانات میں اپنے مبینہ تعلق کا کوئی ذکر یا تردید نہیں کی گئی ہے، دونوں فنکار ہی تاحال اپنے س تعلق کی خبروں پر دوسروں کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید