• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیس احمد نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کو مسترد کردیا

پاکستانی نژاد برطانوی فلمساز قیس احمد نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ طلولہ مایر کی جانب سے لگنے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے طلولہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

برطانوی فیشن ماڈل طلولہ مایر کی جانب سے چند روز قبل سے ایک مہم جاری ہے جس میں وہ پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور اپنے سابق بوائے فرینڈ قیس احمد کے تعلقات کو منظرِ عام پر لا رہی ہیں۔

طلولہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آئمہ بیگ نے شہباز شگری سے منگنی کے باوجود قیس احمد سے تعلقات رکھے اور اپنے منگیتر کو دھوکا دیا ہے۔

 طلولہ نے سوشل میڈیا پر بطور ثبوت متعدد اسکرین شاٹس اور ایک وائس کال بھی شیئر کی ہیں۔

قیس احمد نے اپنے سوشل میڈیا اسٹوری میں آئمہ بیگ سے تعلقات کی تردید نہیں کی ہے مگر اپنے اوپر لگنے والے الزامات کو جھوٹا قرار دیا ہے۔

اِن سب الزامات پر فلمساز قیس احمد نے سابق گرل فرینڈ طلولہ پر تنقید کی ہے اور اُسے ذہنی مریض قرار دیتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا ہے کہ جب تک طلولہ ذہنی طور پر صحیح نہیں ہو وہ طلولہ کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کریں گے۔

قیس احمد کا اپنی انسٹااسٹوری میں لکھنا ہے کہ میرے ماضی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون میرے خلاف سوشل میڈیا پر کچھ جعلی اسکرین شاٹس اور معلومات شیئر کر ہی ہے، میں یہ سب جانتا ہوں، یہ سب معلومات ٹھیک نہیں ہیں۔

انہوں نے لکھا ہے کہ اس سال کے آغاز  میں بھی طلولہ نے میرے خلاف ایک ایسی ہی مہم چلائی تھی اور پیسوں کا مطالبہ کیا تھا، پریشر میں آ کر میں نے اس کے پیسوں کا مطالبہ پورا کر دیاتھا، لگتا ہے اب طلولہ پھر سے کنگلی ہو گئی ہے۔

قیس کا کہنا ہے کہ طلولہ کا خود کا کوئی ذریعہ معاش نہیں ہے، وہ اسی طرح لوگوں سے پیسے بٹور کر اپنی زندگی چلا رہی ہے، جب وہ میرے ساتھ تھی اس دوران بھی طلولہ پیسوں کے لیے کچھ بھی کیا کرتی تھی۔

دوسری جانب طلولہ نے دعویٰ کیا ہے کہ گلوکارہ آئمہ بیگ نے اُن کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ سسپینڈ کروادیا ہے، آئمہ بیگ خود کو بچاناچاہتی ہیں۔

انہوں نے ایک اور اکاؤنٹ سے انسٹااسٹوریز شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں جَلد ہی ثبوت کے طور پر مزید مواد بھی شیئر کروں گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید