• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئمہ سے منگنی ٹوٹنے کے بعد شگری نے زندگی کا نیا مقصد ڈھونڈ لیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستانی ماڈل، اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر شہباز شگری  نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔

شہباز شگری نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اپنے غیر فعال ’شگری‘ ڈی این اے تک پہنچنے کے لیے کوشش کر رہا ہوں۔

شہباز شگری کی جانب سے شیئر کی گئی اسٹوری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ جم میں موجود ہیں اور باکسنگ سیکھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شہباز شگری کا گلوکارہ آئمہ بیگ سے منگنی ٹوٹنے کے بعد ایک پوڈ کاسٹ میں کہنا تھا کہ بہت شادی کر لی میں نے، اور شادی نہیں کرنی، میں اس رشتے میں بندھ کر اور اکیلے رہ کر دیکھ چکا ہوں، میں نے ہر طرح کا وقت دیکھ لیا ہے، اب اس سے میں اُکتا چکا ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید