عالمی شہرت یافتہ پاکستانی میوزِک شو کوک اسٹوڈیو کا متحدہ عرب امارات میں ہونے والے لائیو شو کے پرفامرز کی فہرست کا اعلان ہوگیا ہے۔
کوک اسٹوڈیو کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر متحدہ عرب امارات میں ہونے والے لائیو شو کے پرفارمرز کی فہرست کا اعلان کیا گیا ہے۔
اُنہوں نے لکھا کہ’لائیو شو میں پرفارم کرنے والے فنکاروں کی فہرست تیار ہوگئی ہے‘۔
پوسٹ میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ’متحدہ عرب امارات میں پہلی بار کوک اسٹوڈیو کو لائیو میں موسیقی کا جشن مناتا دیکھنے کے لیے اپنے ٹکٹس ابھی حاصل کرلیں‘۔
کوک اسٹوڈیو کے اس لائیو شو میں ینگ اسٹنرز، شئے گل، علی سیٹھی، فیصل کپاڈیہ، حسن رحیم، میوزِک بینڈ قراقرم اور جسٹن بیبس پرفارم کریں گے۔
یہ کنسرٹ 14 اکتوبر 2022ء کو منعقد ہوگا اور اس کے ٹکٹس کوکا کولا ایرینا دبئی سے آن لائن بک کروائے جا سکتے ہیں۔