ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا نے اپنی گاڑیوں میں خرابی آنے کے باعث 11 لاکھ گاڑیاں واپس منگوالیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹیسلا نے صرف امریکا میں چلنے والی گاڑیوں کو واپس فیکٹری منگوالیا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ ان گاڑیوں کا آٹومیٹک ریورسل سسٹم ٹھیک سے کام نہیں کر رہا جس کے باعث اس میں سوار افراد کے زخمی ہونے کا امکان ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس آٹو موبائل کمپنی نے نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کو بتایا کہ وہ اپنی گاڑیوں کے متاثرہ سسٹم میں سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جن گاڑیوں کو واپس منگوایا گیا ہے ان میں 22-2017 کی ماڈل 3، 21-2020 کی ماڈل Y اور 22-2021 کی ماڈل S اور ماڈل X شامل ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹیسلا کی جانب سے ان گاڑیوں کو واپس منگوانے کے پیچھے اس کی خرابی کی کوئی رپورٹ، وارٹنی کا دعویٰ، ٹریفک حادثے میں زخمی یا موت سامنے نہیں آئی۔