• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ملازم پر تشدد، عدالت نے ڈی ایس پی سے جواب طلب کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایچ او ٹیپو سلطان و پولیس اہلکاروں کا عدالتی عملے پر تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکی سے متعلق کیس میں ڈی ایس پی نے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش ہوکر جواب جمع کرانے کیلئے مہلت طلب کرلی،عدالت نے ڈی ایس پی سے یکم اکتوبر تک جواب طلب کر لیا،درخواست گزار محمد آصف کا کہنا ہے کہ بلوچ کالونی پل پر ایس او ٹریفک سیکشن ٹیپو سلطان نے روکا، ایس او ٹریفک نے بائیک سے اتارا،وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے مارنا پیٹنا شروع کردیا، پولیس اہلکاروں کو بتایا کہ سرکاری ملازم ہوں انہوں نے گالم گلوچ شروع کردی ، مجھے پولیس موبائل میں ڈال کر تھانے لے جاکر ایک مرتبہ پھر تشدد کا نشانہ بنایا ، تاہم اعلیٰ عدالتی حکام کی مداخلت پر رہا کردیا گیا ،ایس ایچ او ٹیپو سلطان نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ کہیں شکایت کی تو جعلی پولیس مقابلے میں مار دوں گا ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایس ایچ او ٹیپو سلطان سمیت دیگر کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید