• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈبل سنچری پارٹنر شپ فتح کے بعد بابر نے کیا ٹوئٹ کیا؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے محمد رضوان کے ساتھ مل کر  دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں انگلینڈ  کو یک طرفہ طور پر شکست دینے کے بعد پاکستان کا جھنڈا ٹوئٹ کردیا۔

میچ کے بعد بابر اعظم نے ٹوئٹر پر پاکستان کے جھنڈے کے ساتھ میچ کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

بابر اعظم کو شاندار بیٹنگ کرنے پر مداح ان کی پوسٹ پر انہیں مبارک باد بھی دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  بابر اعظم اور محمد رضوان نے ڈبل سنچری پارٹنر شپ بنا کر بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کے لئے تاریخی کامیابی حاصل کی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیا تھا جو پاکستان ٹیم نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے آخری اوور میں حاصل کیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید