• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایاز امیر کے بیٹے نے بیوی کو ڈمبل مار کر بیہوش، ٹب میں ڈبو کر قتل کیا

ایاز امیر کی اپنے بیٹے شاہنواز کے ہمراہ تصویر—بشکریہ سوشل میڈیا
ایاز امیر کی اپنے بیٹے شاہنواز کے ہمراہ تصویر—بشکریہ سوشل میڈیا

اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے کے ہاتھوں اس کی اہلیہ کے قتل کے حوالے سے ہولناک انکشافات سامنے آئے ہیں۔

پولیس کے مطابق شاہ نواز نے اپنی بیوی سارہ کے سر پر ڈمبل کا وار کر کے اسے گھر میں ہی قتل کیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ شاہ نواز کو حراست میں لے لیا گیا ہے، مقتولہ سارہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے پمز اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

فارنزک ٹیم نے موقع سے تمام شواہد اور آلۂ قتل برآمد کر کے لیبارٹری بھجوا دیے ہیں۔

مقتولہ سارہ گزشتہ روز ہی دبئی سے پاکستان پہنچی

فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولہ سارہ گزشتہ روز ہی دبئی سے پاکستان پہنچی تھی، کل رات کو ہی شاہ نواز کی مقتولہ سارہ سے تکرار شروع ہوئی تھی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایاز امیر کی سابقہ اہلیہ فارم ہاؤس پر بیٹے کے ساتھ مقیم تھیں، مقتولہ سارہ دبئی میں ملازمت کرتی تھی، سارہ نے گزشتہ روز پاکستان پہنچ کر گاڑی بھی خریدی تھی۔

سوشل میڈیا پر رابطہ، 3 ماہ قبل شادی ہوئی

فیملی ذرائع کے مطابق مقتولہ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہ نواز سے رابطہ ہوا، پھر 3 ماہ قبل دونوں نے شادی کر لی۔

شاہنواز نے ڈمبل مار کر بیوی کو بے ہوش، پھر ٹب میں ڈبو کر قتل کیا

ذرائع کے مطابق شاہ نواز نے سارہ کے سر پر لوہے کی چیز (ڈمبل) ماری، سر پر چوٹ لگنے سے سارہ بے ہوش ہو گئی تو شاہ نواز نے اسے باتھ روم کے ٹب میں ڈال کر پانی کھول دیا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ شاہ نواز کی والدہ نے واقعہ دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔

قومی خبریں سے مزید