چین میں ریسٹورنٹ میں خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے والے گینگ کے سربراہ کو 24 برس قید کی سزا سنا دی گئی، خواتین پر تشدد میں شامل گینگ کے دیگر افراد کو 6 ماہ سے 11 سال تک کی سزا سنائی گئی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ چین کے شہر تانگشان کے ریسٹورنٹ میں خواتین کے ساتھ مار پیٹ کا واقعہ جون میں پیش آیا تھا، ریسٹورنٹ میں بیٹھی چار خواتین کو ملزم اور اس کے ساتھیوں نے کرسیوں، بوتلوں، مکوں اور لاتوں سے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عوام میں خواتین پر تشدد کے خلاف شدید اشتعال اور غصہ پایا جا رہا تھا۔