• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائی کورٹ: عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی نااہلی کے لیے درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ میں اس درخواست پر جسٹس عامر فاروق 26 ستمبر کو سماعت کریں گے۔ 

اسلام آباد کے شہری محمد ساجد نے عمران خان کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کی ہے۔

اپنی درخواست میں شہری نے موقف اپنایا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں معلومات چھپائی ہیں، عمران خان جانتے ہیں ٹائیریان سے متعلق ان کے خلاف ثبوت موجود ہیں۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ عمران خان پبلک آفس یا پارٹی سربراہ کا عہدہ نہیں رکھ سکتے، عمران خان سے پوچھا جائے ان پر آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق کیوں نہ ہو؟

قومی خبریں سے مزید