• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہنواز دھانی کی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر دھوم

فوٹو بشکریہ پی سی بی
فوٹو بشکریہ پی سی بی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہنواز دھانی نے ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جہاں بابر اعظم اور محمد رضوان کی ڈبل سنچری پارٹنرشپ کو دنیا بھر میں کرکٹرز اور شائقین سمیت دیگر لوگوں نے پسند کیا وہیں شاہنواز دھانی نے بھی لوگوں کی خوب توجہ حاصل کی۔


میچ میں انگلینڈ کے دو کھلاڑیوں کو بولڈ کرنے کے بعد شاہنواز دھانی کی جانب سے خوشی کا اظہار کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے مختلف اکاؤنٹس پر لاکھوں بار دیکھا گیا۔

اس میچ میں شاہنواز دھانی نے 4 اوورز میں 37 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 10 وکٹ سے شکست دی تھی۔

اس سے قبل شاہنواز دھانی نے نسیم شاہ کے ساتھ بھی ایک ویڈیو بنائی تھی جسے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے خلاف اب تک 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جاچکے ہیں۔ جس کے بعد 7 میچوں کی سیریز میں انگلش ٹیم کو دو ایک کی برتری حاصل ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید