• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کی روس کو ڈرون کی فراہمی، یوکرین کا تہران سے تعلقات محدود کرنے کا اعلان

کولاج فوٹو: فائل
کولاج فوٹو: فائل

ایران کی جانب سے روس کو ڈرون کی مبینہ فراہمی کے ردِ عمل میں یوکرین نے ایران سے تعلقات محدود کرنے کا اعلان کردیا۔ 

یوکرینی وزارت خارجہ کے مطابق غیردوستانہ اقدام پر ایرانی سفیر کی ایکریڈیشن ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ کیف میں ایرانی سفارت خانے کے عملے کی تعداد میں بھی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ 

دوسری جانب یوکرینی فوج نے گزشتہ روز اوڈیسا بندرگاہ کے قریب 4 ایرانی ساختہ ڈرونز گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔

ایران کی روس کو مبینہ ڈرون فراہمی پر یوکرینی صدر زیلنیسکی نے اپنے بیان میں کہا کہ روس کو ڈرون دینے کے ایرانی فیصلے کو برائی کے ساتھ تعاون قرار دیتے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ماسکو کے ساتھ جنگ میں 8 ایرانی ساختہ ڈرونز گرائے جاچکے ہیں۔ 

ادھر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران نے روس کو ڈرون فراہم کرنے کے امریکی اور یوکرینی الزام کی تردید کردی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید