• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق پنجاب حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، وزیر اعلیٰ

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے ایک لاکھ نوکریاں دینے کا اعلان کیا ہے۔

سیالکوٹ میں نجی یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مجھے علم تھا وفاق نے سیلاب زدگان کے لیے ہمیں امداد نہیں دینا تھی، اب یہ اپنی فکر منائیں، پنجاب حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔

 پرویز الہٰی نے کہا کہ بی اے تک تعلیم مفت کرنےکا اعلان کرتا ہوں، ہر تعلیمی ادارے میں ناظرہ ضروری قرار دیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لوگ بجلی گیس کے بلوں کو رو رہے ہیں، صنعت کو بھی نقصان ہو رہا ہے، میں نے اسپتالوں میں تمام ایمرجنسی مفت کردی ہے۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ سیالکوٹ پسرور روڈ کی تعمیر کیلئے 50 کروڑ روپے بجٹ کا اعلان کرتا ہوں، ایک لاکھ نوکریاں دینے کا بھی اعلان کرتا ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب  نے کہا کہ کسانوں کے لیے سولر پمپس لا رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید