• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس بابر ستار سے ٹوئٹر پر توہین عدالت سے متعلق سوال

فوٹو فائل
فوٹو فائل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 9ویں بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس میں سوال جواب سیشن کے دوران جسٹس بابر ستار سے ٹوئٹر پر توہین عدالت سے متلعق سوال کیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی ٹوئٹ کرے کہ جج کو اپنے فیصلے پر شرم آنی چاہیے، کیا یہ توہین عدالت ہوگی؟

سوال کا جواب دیتے ہوئے جسٹس بابر ستار نے کہا کہ امید ہے جج کو علم نہیں ہوگا، کیونکہ وہ ٹوئٹر پر نہیں ہوتا، فیصلے عوامی ملکیت ہوتے ہیں اور ایسی  ٹوئٹ جج کو غصہ دلانے کی کوشش ہوگی۔

جسٹس بابر ستار نے کہا کہ جج اتنی آسانی سے غصہ میں نہیں آتے۔

قومی خبریں سے مزید