• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الہٰی نے عمران خان کا ساتھ دینے کی وجہ بتا دی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران کا ساتھ دینے کی وجہ بتا دی۔

چوہدری ظہور الہٰی کی برسی پر ظہور پیلس میں خطاب کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ ن لیگ کی اصلیت سب کے سامنے ہے، اسی لیے میں نے اور مونس نے عمران خان کا ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو وزیرِ اعظم بنا کر قوم کو کیا تحفہ پیش کیا گیا؟ ان کی مغلیہ سوچ سے ہم پہلے ہی واقف ہیں۔

چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد تک محدود اس خاندان کو ماڈل ٹاؤن کے مقدمے میں عمر قید کی سزا ہو گی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بیرونِ ملک جا کر ایسا لگ رہا ہے کہ شہباز شریف واپسی کی ٹکٹ بھی مانگیں گے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ تعمیر و ترقی کے اقدامات آئندہ چند ماہ میں نظر آنا شروع ہو جائیں گے۔

پرویز الہٰی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اپنی مرضی کرنے والی اولاد کو پیار سے سمجھا کر واپس لانا ہی عقلمندی ہے، یہاں بھی عقلمندی کا ثبوت آئندہ ایک دو ماہ میں آپ کو نظر آنا شروع ہو جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید