• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن کمپنی ماحول دوست پاور پلانٹ لگائے گی: وزیرِ اعلیٰ پنجاب

وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی—فائل فوٹو

جرمن کمپنی نے پنجاب میں ماحول دوست ویسٹ ٹو انرجی پاور پلانٹ لگانے میں دلچسپی کا اظہارِ کیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے جرمن کمپنی کے وفد نے ملاقات کی ہے۔

جرمن کمپنی کے وفد سے ملاقات میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے ویسٹ ٹو انرجی پاور پلانٹ منصوبے کے امور جلد طے کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس موقع پر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ گرین فیلڈ پاور پلانٹ سے پنجاب کو سستی بجلی ملے گی، تمام متعلقہ محکمے ایم او یو کے لیے تیز رفتاری سے امور طے کریں۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں ماحول دوست پاور پلانٹ وقت کا تقاضہ ہے، جس سے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے میں بھی مدد ملے گی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوڑا کرکٹ کو تلف کرنے کے مسئلے سے بھی نجات ملے گی۔

جرمن وفد نے اس حوالے سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو بتایا کہ پاور پلانٹ سے 5 ہزار لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید