• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جبری فوجی بھرتی سے بچنے کیلئے روسی شہری جارجیا کے بعد منگولیا فرار ہونے لگے

الٹن بلاگ/منگولیا(اے ایف پی)جارجیا کے بعد اب منگولیا کے ساتھ سرحد پر روس سے فرار ہونے والوں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔ ہزاروں افراد یوکرین کی جنگ کے لئے محفوظ دستوں میں شمولیت سے بچنے کیلئے اپنی گاڑیوں سمیت پڑوسی ممالک کا رُخ کر رہے ہیں محفوظ فوج میں بھرتی سے انکار پر 10سال قید اور جرمانے کی سزا دی جا سکتی ہے۔ اب تک تین ہزار روسی منگولیا میں داخل ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید