لاہور(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کرسمس سمیت دیگر مذہبی تہواروں کی مناسبت سے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی کردی جاتی ہے لیکن ہمارے یہاں ماہ مقدس کی آمد سے قبل ہی ہوش ربا اضافہ کردیا جاتاہے، کرپشن اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ پانامالیکس کے بعد کرپٹ اشرافیہ کا چہرہ کھل کر سامنے آگیا۔ تحقیقات سے متعلق ٹی او آرز پر حکومت کا رویہ درست نہیں ہے، پانامہ لیکس کو بعض لوگ شور شرابے میں ختم کرنا چاہتے ہیں بجٹ میں کرپشن پر کوئی بات نہیں کی گئی۔ لاہور میں رمضان المبارک کے حوالے سے فوڈ پیکٹ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ غریب لوگوں کو قطاروں میں لگ کر آٹا لینا پڑتا ہے حالانکہ یہ حکومت کی ذمے داری ہے کہ وہ مستحق خاندانوں کی کفالت کرے۔