• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر اسپتال ہاسٹلز میں ڈینگی مچھر کی افزائش، الیکٹرک کولر کنکشن منقطع کرنیکا حکم

ملتان(اسٹاف رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان کے ہاسٹلز ڈینگی مچھر کی افزائش کی بڑی جگہ بن گئی بڑھتے ہوئے ڈینگی کے کیسسز کے پیش نظر ایم ایس نشتر ہسپتال نے تمام سٹوڈنٹس ہاسٹلز میں لگے الیکٹرک کولرز کے کنکشن فوری منقطع کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں کیونکہ ڈینگی مچھر کی افزائش کی ایک جگہ الیکٹرک کولرز بھی ہیں اس ضمن میں بھٹہ ہال ،ہاوس سٹاف،رافدہ ہال ،طارق ہال،لیڈی ڈاکٹرز ہاسٹلز اقبال ہال ،اور نرسنگ ہاسٹلز کے وارڈنز کو خصوصی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں کہ ڈینگی مچھر کی روک تھام کے لئے فوری اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔
ملتان سے مزید