• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ڈینگی وائرس کے مزید 330 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد رواں ماہ شہر قائد میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 4991جبکہ رواں سال 7198ہوگئی ۔ محکمہ صحت سندھ کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی سے 330، حیدرآبا د سے 3،ٹھٹھہ سے 1، عمر کوٹ سے 52، میرپور خاص سے 10، لاڑکانہ سے 1اور سانگھڑ سے 1کیس رپورٹ ہوا جس کے بعد رواں ماہ سندھ میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5780جبکہ رواں سال 8349ہوگئی ہے ۔ رواں سال ڈینگی وائرس سے 33ہلاکتیں بھی ہوچکی ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید