• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
شاہ رخ خان، فائل فوٹو
شاہ رخ خان، فائل فوٹو 

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی  ہے، جس میں وہ بھارت میں رہنے والی اقلیتوں کے بارے میں بات کررہے ہیں۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے شاہ رخ خان کی یہ ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں بظاہر شاہ رخ خان کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ بھارت میں میرے بارے میں لوگوں کو یہ غلط فہمی ہے کہ میں یہاں کی اقلیتوں میں سے ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ ’میں بھارت میں خود کو اپنے مذہب کی وجہ سے بہت خاص سمجھتا ہوں کہ میں مسلمان گھرانے میں پیدا ہوا‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’میرا اللّٰہ تعالٰی اور اس کے احکامات پر پورا یقین ہے‘۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ ’مجھے مسلمان ہونے پر اور اپنے مذہب اسلام پر فخر ہے‘۔

ویڈیو کے آخر میں یہ الفاظ بھی سنے جاسکتے ہیں کہ ’مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے‘۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس ویڈیو میں آخری لائن کو ایڈیٹ کیا گیا ہے تاکہ اداکار کی ساکھ کو خراب کیا جاسکے۔

حقیقت یہ ہے کہ جو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے وہ شاہ رخ خان کےصحافی عمر قریشی کو دیے گئے ایک انٹرویو کی ہے۔


اس انٹرویو میں شاہ رخ خان نے کہا تھا کہ’مجھے مسلمان ہونے پر اپنے مذہب اسلام پر اور بھارتی ہونے پر فخر ہے‘۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید