توہینِ الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے۔
پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ کیس ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہائی کورٹ میں جواب دیا ہے اور آپ بھی کیس میں پارٹی بن گئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے وکیل نے استدعا کی کہ اعتماد کا فقدان بہت ہو گیا ہے، ہائی کورٹ کے فیصلے کا انتظار کر لیں۔
ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ اپ کے مؤکل سابق وزیرِ اعظم ہیں، کیا انہیں کوئی استثنیٰ حاصل ہے؟ چارج فریم کرنا یا ذاتی حیثیت میں بلانا منفی کارروائی نہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کی استدعا پر کیس کی سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔