• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایاز امیر کی مقتولہ بہو سارہ انعام کی نمازِ جنازہ ادا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد میں شوہر شاہ نواز کے ہاتھوں قتل ہونے والی صحافی ایاز امیر کی بہو سارہ انعام کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔

نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقتولہ سارہ کو مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

مقتولہ سارہ انعام کی میت 6 دن سے پمز کے سرد خانے میں موجود تھی، جسے لینے کے لیے آج صبح ان کے اہلِ خانہ اسپتال پہنچے تھے۔

ایاز امیر کے بیٹے کے ہاتھوں بیوی کا قتل

واضح رہے کہ جمعہ 23 ستمبر کو اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز نے نہایت سفاکی سے اپنی اہلیہ سارہ کو ڈمبل کے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔

ملزم شاہ نواز کو پولیس نے جائے واردات سے گرفتار کر لیا تھا۔

ملزم کی والدہ ثمینہ شاہ اور والد ایاز امیر کو مقتولہ سارہ کے چچا اور چچی نے بطور ملزم نامزد کیا تھا، جس کے بعد ایاز امیر کو اعانتِ جرم کی دفعہ 109 میں گرفتار گرفتار کر لیا گیا تھا۔

اسلام آباد کی عدالت نے ایاز امیر کو گزشتہ سماعت کے موقع پر ایک روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیا تھا۔

گزشتہ روز ریمانڈ ختم ہونے پر ایاز امیر کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پولیس نے ان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

سینئر سول جج نے عدم ثبوت کی وجہ سے ایاز امیر کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

عدالت کے حکم کے بعد شہزاد ٹاؤن پولیس نے ایاز امیر کو رہا کر دیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید