• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کو بلیک میل کرکے رقم بٹورنے والے ایف آئی اے کے 4 اہلکار گرفتار

لاہور میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے شہری کو بلیک میل کر کے رقم بٹورنے والے سائبر کرائم ونگ کے 4 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار اہلکاروں نے ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر غیر قانونی چھاپہ مارا تھا، اہلکاروں نے چھاپے کے متاثرہ شہری اور خواتین کو ہراساں کیا اور رقم بٹوری۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان نے شہری کامران سے ڈھائی لاکھ روپے بٹورے تھے۔

گرفتار ملزمان میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد فخر، اے ایس آئی اقبال، کانسٹیبل ذیشان اور مراد شامل ہیں۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ نے چاروں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید