• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں لیکس کی یلغار، اسلام آباد تماشا بن گیا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں لیکس کی یلغار ہے، اسلام آباد تماشا بن گیا ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس سے ہونے والی آڈیو لیکس کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہر روز نئی کنفیوژن پیدا ہو رہی ہے، پاکستان میں اس وقت سیاست حقائق پر نہیں بلکہ سازش کی بنیاد پر چل رہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ملک میں لیکس کی یلغار ہے، اسلام آباد تماشا بن گیا، حکمران جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ کرپشن کیسز میں مطلوب افراد کو پبلک آفس میں نہیں ہونا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید