• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سعید اجمل
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سعید اجمل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسپن بولر سعید اجمل نے اہل خانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

سعید اجمل نے اہلِ خانہ کے ہمراہ احرام پہنے ہوئے خانہ کعبہ کے نزدیک سے اپنی تصویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

اس سے قبل انہوں نے 25 ستمبر کو مسجد نبویﷺ سے بھی اپنی تصاویر شیئر کی تھیں۔

سعید اجمل کو ان کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے مبارک باد بھی دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ نے بھی اہلخانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی تھی۔


کھیلوں کی خبریں سے مزید