• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو بشکریہ پی سی بی
فوٹو بشکریہ پی سی بی

انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستانی آل راؤنڈر عامر جمال کو اپنے فیک ٹوئٹر اکاؤنٹ کا پتا چل گیا۔

عامر جمال نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اس جعلی اکاؤنٹ کی تفصیلات شیئر کردی ہیں۔

عامر جمال نے لکھا کہ یہ جعلی اکاؤنٹ میرا نہیں ہے، یہ شخص غیر متعلقہ چیزیں ٹوئٹ کررہا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اس اکاؤنٹ کے بارے میں جلدی رپورٹ کریں تاکہ مزید غلط فہمی سے بچا جاسکے۔

عامر جمال کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 12ہزار سے زائد ہے اور انہوں نے 57 اکاؤنٹس کو فالو کیا ہوا ہے جبکہ جعلی اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 4 ہزار 667 ہے۔

واضح رہے کہ عامر جمال نے انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں آخری اوور کرایا تھا۔

ان کی شاندار بولنگ کے باعث پاکستان نے میچ جیت کر انگلینڈ کے خلاف 7 میچوں کی سیریز میں تین دو سے برتری حاصل کرلی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید