• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیپیکا پڈوکون کی صحتیاب ہونے کے بعد کام پر واپسی

دیپیکا پڈوکون، فائل فوٹو
دیپیکا پڈوکون، فائل فوٹو

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی صحتیابی کے بعد کام پر واپسی ہوگئی۔

دیپیکا پڈوکون کو 26 ستمبر کو اچانک طبیعت خراب ہونے پر ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

البتہ، گزشتہ روز اداکارہ کو ممبئی ایئر پورٹ پر بالکل ٹھیک ہنستے مسکراتے دیکھاگیا۔

اداکارہ نےایئرپورٹ پر مشہور فوٹو گرافر گروپ پاپرازی کے لیے مسکراتے ہوئے کچھ پوز بھی دیے۔
















دیپیکا پڈوکون کی ممبئی ایئر پورٹ سے تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

اُنہیں ان تصاویر اور ویڈیوز میں سیاہ رنگ کی ہائی نیک کے اوپر سے دھاری دار سویٹر اور نیلے رنگ کے ڈینم میں دیکھا جاسکتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید