• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کا مہنگائی روکنے کیلئے وزراء اعلیٰ کو خط

Ishaq Dar Write To Letter All Cm For Stop Inflation
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے رمضان میں مہنگائی روکنے کے لیے وزراء اعلیٰ کو خط لکھ دیے ، مرغی مہنگی ہونے کا نوٹس بھی لے لیا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزراء اعلیٰ کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت بھی رمضان میں قیمتوں میں اضافہ روکے گی ، آپ بھی ناجائز منافع خوری روکنے کے اقدامات کریں، حکومت نے بجٹ میں کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھایا جس سے قیمتوں میں اضافہ ہو۔

وفاقی وزیر خزانہ نے مرغی مہنگی ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے پولٹری ایسو سی ایشن سے بھی کہا کہ قیمتوں میں اضافہ روکا جائے ۔
تازہ ترین