• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ کی ایڈوانس بکنگ شروع، طویل قطاریں

کراچی ( جنگ نیوز) انسائیکلومیڈیا اور لاشاری فلمز کے بینر تلے ”جیوفلمز“ کی پیشکش، پاکستان کی مہنگی ترین فلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“کی ایڈوانس بکنگ شروع کردی گئی ہے۔ پاکستانی تاریخ کی مہنگی ترین فلم کے ٹکٹس ”پہلے آئیے پہلے پائیے“کی بنیاد پر دستیاب ہیں۔ عالمی معیار کی فلم نے ریلیز ہونے سے پہلے ہی ہر طرف دھوم مچا رکھی ہے۔اب تک مووصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلم کا ایڈوانس ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے ملک بھر کے مختلف سنیما گھروں کے باہر عوام کی لمبی قطاریں نظر آرہی ہیں۔ فیملیز کی بڑی تعداد بچوں کے ہمراہ یہ فلم دیکھنے کیلئے بے قرار ہیں۔ یاد رہے فلم میں شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار فواد خان ”مولا جٹ“، حمزہ علی عباسی ”نوری نتھ“، ماہرہ خان ”مکوجٹی“اور عمیمہ ملک ”دارو“ کے کردار میں نظر آئیں گی۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں فارس شفیع، گوہر خان، نیئر اعجاز، شفقت چیمہ اور دیگر سپر اسٹار اداکار بھی اپنے فن کا جوہر دکھائیں گے۔ بین الاقوامی معیار کی VFX مہارت کے ساتھ اس فلم کو عمارہ حکمت نے انسائیکلو میڈیا اور لاشاری فلمز کے مشترکہ منصوبے کے تحت AAA موشن پکچرز کے تعاون سے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ فلم 13 اکتوبر کو ”جیوفلمز“کے تعاون سے ملک اور بیرون ملک ایک ساتھ ریلیز ہوگی۔ مقامی طور پر اس فلم کو مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے ندیم مانڈوی والا کی طرف سے تقسیم کیا جائے گا جو پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے کئی دہائیوں میں اپنی کوششوں اور کام کیلئے مشہور ہیں جبکہ بین الاقوامی سطح پر یہ فلم مووی گوورز انٹرٹینمنٹ کی جانب سے ڈسٹری بیوٹ کی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید