• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائفر کھیل اور جلسوں میں اداکاری کی منصوبہ سازی بنی گالہ میں ہوئی، طلال

کراچی(ٹی وی رپورٹ)جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ“ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سائفر کو کھیل بنانے اور اس کے بعد جلسوں میں اداکاری کی منصوبہ سازی بنی گالہ میں ہوئی تھی، پروگرام میں تجزیہ کار شاہزیب خانزادہ اور نمائندہ جیو نیوز ایاز اکبر یوسف زئی نے بھی اظہار خیال کیا۔ ن لیگ کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے مزید کہا کہ وزیراعظم ہاؤس سے آڈیو ٹیپ اور لیک ہونے کی تحقیقات ہوئی ہیں، عمران خان کی آڈیو لیکس کی تحقیقات کرانا حکومت کی ذمہ داری ہے، یہ بنی گالہ لیکس ہے کیونکہ عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی گفتگو بنی گالہ میں ہوئی تھی، سائفر کو کھیل بنانے اور اس کے بعد جلسوں میں اداکاری کی منصوبہ سازی بنی گالہ میں ہوئی تھی، لیک ہونے والی آڈیوز ستائیس اور اٹھائیس مارچ کے بعد کی بات ہے۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان بنی گالہ ہاؤس کو وزیراعظم ہاؤس کے طور پر استعمال کرتے تھے، بنی گالہ کے تمام اخراجات وزیراعظم ہاؤس کے طور پر کراتے تھے، بنی گالہ پاکستان کو غیرمستحکم کرنے اور قومی مفاد سے کھیلنے کیلئے ہیڈکوارٹر بنا ہوا ہے، شہباز گل نے بھی بنی گالہ کی لینڈ لائن سے بغاوت کا اعلان کیا تھا۔ طلال چوہدری نے کہا کہ مریم نواز نے بے گناہ پانچ سال پیشیاں بھگتیں انہیں یہ پانچ سال کون لوٹائے گا، نواز شریف اور مریم اپنے ساتھ ظلم معاف کرسکتے ہیں لیکن عوام کو جو نقصان پہنچا ہم اسے کیسے معاف کردیں۔
اہم خبریں سے مزید