• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: احساس راشن پروگرام کی منظوری، آٹے، دال، گھی پر 40 فیصد تک رعایت

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پنجاب کابینہ نے احساس راشن رعایت پروگرام کی منظوری دے دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں چیئرپرسن احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا ہے کہ احساس راشن پروگرام کے تحت 100 ارب روپے سے 80 لاکھ گھرانے مستفید ہوں گے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ صارفین اور دکانداروں کے لیے احساس راشن پروگرام میں آج سے رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا ہے، جس کے تحت آٹے، دال، گھی یا پکانے کے تیل پر 40 فیصد تک رعایت ہوگی۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا مزید کہنا ہے کہ گھرانے اور دکاندار کیو آر کوڈ اسکین کر کے پروگرام میں رجسٹریشن کرائیں، پہلے سے پروگرام میں شامل دکانداروں کو دوبارہ رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دکانداروں کو ہر سبسڈی سیل پر 8 فیصد کمیشن ملے گا، انہیں ہر سہ ماہی میں قرعہ اندازی سے قیمتی انعامات بھی ملیں گے۔

تجارتی خبریں سے مزید