• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا سائفر گم ہونےکا بیان مضحکہ خیز ہی نہیں تشویشناک بھی ہے، حمزہ شہباز

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا  کہنا ہے کہ عمران خان کا سائفر گم ہونے کا بیان مضحکہ خیز ہی نہیں تشویشناک بھی ہے۔

اپنے بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ ایسے اعتراف سے عمران خان کا کھلنڈراپن واضح ہے، توشہ خانے کی امانتوں میں خیانت کرنے والے سے اور کیا توقع کی جا سکتی ہے؟

حمزہ شہباز نے کہا کہ حساس دستاویزات پر سیاست کھیلنا شاطر اور جھوٹ کے پروردہ عمران نیازی کا خاصا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی وزارتِ عظمیٰ پر بیٹھ کر سازشی جال بُنا گیا۔

قومی خبریں سے مزید