• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی، معاشی صورتحال سے پاکستانیوں کی قوت خرید متاثر

کراچی(نیوزڈیسک) مہنگائی ، معاشی صورتحال سے پاکستانیوں کی قوت خرید متاثر، 95فیصد پاکستانیوں کو روزمرہ استعمال کی اشیاء ، گھر اور گاڑی کی خریداری میں مشکلات کا سامنا ہے،93فیصد پاکستانیوں نے بچت ، سرمایہ کاری سے معذوری کا اظہار کیا ہے.

اس بات کا انکشاف ریسر چ کمپنی اپسوس کے 2022 کے’’کنزیومر کانفیڈنس سروے ‘‘کی تیسری سہ ماہی کی رپورٹ میں ہوا جس میں ملک بھر سے 1ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا ۔

یہ سروے07ستمبر سے 12ستمبر 2022 کے درمیان کیا گیا ۔سروے میں معاشی مشکلات کے باعث روز مرہ استعمال کی اشیاء کی خریداری میں مشکلا ت کا کہنے والے پاکستانیوں کی شرح گزشتہ سروے کے مقابلے میں 6فیصد اضافے کے بعد 95 فیصد پر دیکھی گئی جبکہ مشکل نہ ہونے کاکہنے والے پاکستانیوں کی شرح11فیصد سے کم ہو کر 5فیصد ہوگئی .

اسی طرح بڑی خریداری جیسے گھر یاگاڑی خریدنے کےبارے میں پُر اعتماد نہ ہونے والے پاکستانی صارفین کی شرح بھی 91فیصد سے بڑھ کر 95فیصد ہوگئی جبکہ بڑی خریداری میں آسانی کا کہنے والوں کی شرح 4فیصد سے گھٹ کر 5 فیصد پر آگئی ۔

سروے میں 93فیصد پاکستانیوں نے مستقبل کی ضروریات پوری کرنے کے لیے بچت اور سرمایہ کاری کرنےکی صلاحیت سے بھی معذوری کا اظہار کیا جبکہ 07 فیصد نے اس قابل ہونے کا بتایا۔

اہم خبریں سے مزید