• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کیلئے اکتوبر اور نومبر مصیبت کے مہینے ہیں، منظور وسان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مشیر زراعت منظور وسان  نے کہا ہے کہ عمران خان کیلئے اکتوبر اور نومبر مصیبت کے مہینے ہیں، مجھے عمران خان کا مستقبل کہیں نظر نہیں آرہا۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور مشیر زراعت منظور وسان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے دن گنے جاچکے، وہ پھنس چکے ہیں، جنہوں نےعمران خان کوجہاں سے پک کیا تھا، اسے وہیں واپس بھیج رہے ہیں۔

پی پی رہنما کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کبھی جیل دیکھی ہی نہیں ہے، جب بھی وارنٹ گرفتاری جاری ہوتے ہیں وہ پشاور یا کسی اور جگہ بھاگ جاتے ہیں۔

انہوں نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ عمران خان میرے ساتھ 2002 میں ایم این اے رہے ہیں، اس وقت عمران خان کہتے تھے وسان صاحب آپ لوگ جیل میں کیسے دن گزار لیتے ہیں، اگر میں جیل جاؤں توخودکشی کرلوں۔

عمران خان کے مطابق جب ججز کی بحالی کی تحریک چلی تھی تو وہ صرف 4 دن جیل گئے تھے۔

ججز کی بحالی کی تحریک کی مثالیں دینے والےعمران نیازی اب خود ججز کو دھمکیاں دے رہے ہیں، جو دھمکی دیتے ہیں وہ کچھ نہیں کرسکتے۔

قومی خبریں سے مزید